لاہور کے علاقے رائیونڈ میں آگ لگنے کے ایک افسوسناک واقعے میں 5 سالہ بچی جھلس گئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 5 سالہ بتول گھر میں کاغذ کو آگ لگاتے ہوئے حادثاتی طور پر جھلس گئی۔ واقعے کے فوراً بعد اہل خانہ نے بچی کو میو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور حقائق کی جانچ کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہی