انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے کئے جبکہ ناروے کا گول شائلڈر اپ نے سکور کیا،ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کیخلاف تین گول کئے
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گئے،فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کو ناروے کو 1-2 سے جبکہ ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دی ۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے اسکور کئے جبکہ ناروے کا گول شائلڈر اپ نے اسکور کیا۔ناروے کی جانب سے گول شیل دروپ نے میچ کے 36 ویں منٹ میں اسکور کیا۔فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا۔ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔دریں اثنا فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی اورسیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔اب دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔اضافی وقت میں ارجنٹائن کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹائن نے تیسرا گول سکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔