اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ موسمِ گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کے باوجود فاضل بنچزمختلف مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ 9 سے ساڑھے 3 بجے تک کھلے ہوں گے، جمعہ کے روز دفاتر کا وقت 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔چیف جسٹس کی منظوری سے شیڈول جاری کر دیا گیاڈپٹی رجسٹرار جنرل کی جانب سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر چھٹی نہیں کریں گے، تعطیلات میں دستیاب ہوں گے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان جولائی میں دستیاب جبکہ اگست کا مہینہ چھٹی کریں گے، جسٹس ارباب محمد طاہر یکم سے 14 جولائی تک دستیاب اور 15 سے 31 جولائی تک چھٹی کریں گے