بیٹیوں کی تعلیم، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات ،تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب تعلیمی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوں گی،ملالہ یوسفزئی کی فروغ تعلیم کے لیے جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی:وزیراعلیٰ
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کے لیے امن اور علم کا استعارہ ہے، ملالہ یوسفزئی کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کے لیے قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کے لیے امن اور علم کا استعارہ ہے،بچیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ کی جدوجہد دنیا بھر کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا عزم ثابت کرتا ہے علم کی طاقت سے معاشرے میں مثبت انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ملالہ یوسفزئی کی فروغ تعلیم کے لیے جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی۔ ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو پیغام دیا لڑکیوں کی تعلیم ترقی اور امن کی ضامن ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں بیٹیوں کی تعلیم، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب تعلیمی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوں گی۔