امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کئی امریکی طیاروں نے اس بیس سے پروازیں کیں، جن میں کے سی 135 ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار طیارے شامل تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق العدید ایئر بیس ایران کی سرحد سے تقریباً 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جو اس مشرق وسطیٰ کے کشیدہ ماحول میں اس کی اہمیت کو بڑھاتا ہے۔دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ امریکی ورچوئل سفارت خانے نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور یہ تشدد میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکی کے ذریعے ایران چھوڑیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔