لاہور(نیٹ نیوز)فیس بک اور میٹا کے شریک بانی، چیئرمین اور سی ای او مارک زکربرگ کی کلائی پر مہنگی گھڑی گوریبل فورسی ہینڈ میڈ 1 شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی۔ یہ ایک انتہائی نایاب سوئس شاہکار گھڑی ہے جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) ہے، گو کہ انکی جانب سے اپنے ادارے کے بارے میں پالیسی کا اعلان کافی اہم تھا، لیکن انکی یہ گراں قیمت گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی اور اس پر انٹرنیٹ صارفین میں بحث چھڑ گئی۔اس سے قبل انھوں نے اننت امبانی کی ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی گھڑی کی تعریف کی تھی تاہم اب انھوں نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سرگوشیاں جاری ہیں۔گوریبل فورسی ہیند میڈ 1 گھڑی دراصل اعلیٰ طبقے کی لگڑری اور کرافٹسمین شپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ایک ا?رٹ ورک ہے اور اسے بنانے والی سوئس کمپنی بہت محدود تعداد میں یہ گھڑی تیار کرتی ہے۔مارک زکربرگ کی جانب سے اہم اعلان کے موقع پر گوریبل فورسی ہیند میڈ 1 گھڑی پہننا دراصل پرسنل اسٹائل اور بہتر ٹیسٹ کا مظاہرہ بھی گردانا گیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے میٹا کی اسٹریٹجک تبدیلیوں پر گفتگو کرنے کے موقع پر بے پناہ دولت کی نمائش کے تضاد کو نوٹ کیا، وہیں دیگر نے اس قیمتی گھڑی کی نفاست کو بھی سراہا۔