سابق ڈی ای او نیئر اقبال کو جبری ریٹائرڈ کرنیکی سفارش

لاہور(کرائم رپورٹر )ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں مالی بے ضابطگیوں پر سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیئراقبال کو جبری طور پر ریٹائرڈ کرنے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نیئر اقبال کو تین دفعہ بلایا مگر پیش نہیں ہوئے۔ان کے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری شروع کی گئی تھی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے انکوائری کی۔تین نوٹسز کے باوجود نیئراقبال پیش نہیں ہوئے۔