لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ، جسٹس شجاعت علی خان کیس کی سماعت کریں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں مبشرجاوید سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ، درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہیکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔