اقدام سے تاخیر سے ادائیگی ، اقساط معاملات میں قانونی پیچیدگی کم ہونیکاامکان
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں شہری منصوبہ بندی اور زمین کے استعمال سے متعلق قواعد میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں متعدد ترامیم کی باضابطہ منظوری دیدی گئی جسکے بعد نئے ڈرافٹ کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کیلئے سیکرٹری لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کو ارسال کر دیا گیا۔اہم ترین تبدیلی رول 14(b) میں کی گئی ہے جہاں صوبائی کابینہ کی ہدایت پر ‘‘and no installment shall be allowed’’ کی شق حذف کر دی گئی۔ اس اقدام سے تاخیر سے ادائیگی اور اقساط کے معاملات میں قانونی پیچیدگی کم ہونے کی توقع ہے۔ حکومتی بریفنگ کے مطابق اس ترمیم سے ٹائم بار کیسز نمٹانے میں آسانی ہوگی اور ریونیو میں اضافہ بھی ممکن ہوگاتاہم صوبائی کابینہ نے واضح کیا کہ بیوٹی پارلرز اور ہاسٹلز کو رہائشی پرمسیبل یوز کے تحت علیحدہ کیٹیگری کے طور پر شامل نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ کے مشاہدات کی روشنی میں ڈرافٹ میں ضروری ردوبدل کر کے اسے حتمی شکل دی گئی۔