پاکپتن میں 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ‘‘دھی رانی پروگرام’’ کے تحت ضلع پاکپتن میں ایک سو مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی، جہاں بیٹیوں کو باعزت انداز میں رخصت کیا گیا۔نجی مارکی میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر دلہن کو دو لاکھ روپے بطور سلامی اے ٹی ایم کارڈ کی صورت میں پیش کیے۔