موغادیشو(آئی این پی )صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک مسافر طیارہ کی فنی خرابی کے باعث ساحلی علاقے میں کریش لینڈنگ، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 55 افراد محفوظ رہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق طیارہ موغادیشو سے گوریل شہر کیلئے روانہ ہوا تھا اور اڑان بھرنے کے تقریبا 15 منٹ بعد پرواز کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا رخ واپس موغادیشو ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔