بھارت ہندوئوں کا ملک ہے،بابر کے نام پر مسجد بنانے نہیں دیں گے: ڈپٹی وزیراعلی اترپردیش
ممبئی (آئی این پی )ھارت کے انتہا پسند حکمران مسلم دشمنی میں تمام حدیں پار کرلی۔بی جے پی کے رہنما اور اترپردیش کے ڈپٹی وزیراعلی کیشا پرساد موریا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نئی بابری مسجد کو بھی شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بے جے پی رہنما نے کہا نئی بابری مسجد بنے گی نہیں،بن بھی گئی تو قائم نہیں رہے گی،بھارت ہندوئوں کا ملک ہے،بابر کے نام پر مسجد بنانے نہیں دیں گے۔