انسانی سمگلر نے سہانے سپنے دکھائے نوجوان بغیر پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ قبل عراق جانے کیلئے روانہ ہوئے ‘2 اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے
منڈی بہائوالدین(آئی این پی )عراق جاتے ہوئے ایران میں گولیاں لگنے سے 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر 6 نوجوان غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرتے ہوئے فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے، باسط اور الیان نامی نوجوانوں کا تعلق ساہنا اور ملکانوالہ سے ہے جبکہ 4 جاں بحق ہونے والوں نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔لواحقین نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال تک ہیں، انسانی سمگلر نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر تیار کیا تھا، نوجوان بغیر پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ قبل عراق جانے کے لیے روانہ ہوئے تاہم دونوں نوجوان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کا لواحقین سے آخری رابطہ 19 دسمبر کو ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہے