لاہورنے انتشار اور فساد کی کال میں شمولیت کے بجائے تین دن کھل کر بسنت منائی
پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کے بجائے اپنی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی قوم کو بتائیں
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے لاہور اور پنجاب نے فتنے اوراسکی پارٹی کو مسترد کر دیا۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا لاہورنے انتشار اور فساد کی کال میں شمولیت کی بجائے تین دن کھل کربسنت منائی،پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کی بجائے اپنی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی قوم کو بتائیں۔عظمی بخاری نیمزیدکہا تمام ٹرمپ کارڈ،جعلی تحریکیں اورانقلاب فرام ہوم ناکام ہوگئے ہیں،پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان گئے ہیں،پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ملک دوبارہ کسی فتنے اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔