عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے سمیت معاہدے کی تمام شرائط پر دستخط شدہ نکات کے مطابق عمل جاری رکھے گی۔
حماس نے بتایا کہ قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے، جن میں فلسطینی عوام کے لیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔تنظیم کے مطابق ثالثوں نے اس معاہدے پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ قیدیوں کے تبادلے سمیت دیگر امور پر پیش رفت ممکن ہو۔