پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا۔ یہ اجلاس آج دن ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر سات میں سبین غوری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔اجلاس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔