پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ،جس پارٹی کو صرف اقتدار چاہیے، اس سے چند پرانے لوگوں کا برطرف ہونا ایک فطری عمل ہے
چین ہمارا بڑا اتحادی ہے‘ کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں رکھنا چاہتے، حکومت کے معاشی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے صوابی میں جو جلسہ ہوا ہے اس کے متعلق بھی میڈیا میں بڑی قیاس آرائی ہو رہی ہے،پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ان کے تین چار گروہ ہیں، قومی اسمبلی میں بھی یہ تقسیم کا شکار ہیں، صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لیے کوششیں کرتی رہی۔انھوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی کے اندر بھی ان کی پارٹی کی یہی پوزیشن ہے، یہی صورت حال پہلے تھی، کسی اور کو بھی انہوں نے پارٹی سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ پرانے لوگ برطرف ہو چکے ہیں، جس پارٹی کو صرف اقتدار چاہیے، یہ بڑا ایک فطری عمل ہے، اب اقتدار نہیں رہا آزمائش کا دور ہے، سیاسی پارٹیوں کی ٹیسٹنگ تب ہوتی ہے جب ان پر مشکل دور ہوتا ہے، سمجھتے ہیں ان کی سربراہی میں کتنے کامیاب ہو پائیں گے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستان آرہے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف بھی بیرون ممالک دورے پر تھے، پاکستان کی خارجہ پالسی بہتر ہوئی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، وہ ہمارے دوست ہیں اور ہیں، ہمارے قریب ترین ساتھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہیں اور پروگرام چل رہا ہے، میرا خیال ہے کہ ہمارے ان کے ساتھ دیگر معاملات طے پا جائیں گے