شب برأت آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

 اسلام آباد (آئی این پی)شب برأت  آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،   سمیت وطن عزیز کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے