لاہور(کرائم رپورٹر)شب بر آت کل جمعرات 14شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ملک کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ شب بر آت کے اجتماعات میں اللہ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائینگی۔