ڈگری تنازعہ کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کے خود اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔کیس کی سماعت 15 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کریں گے۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تمام قانونی دلائل اور شواہد پر غور کیا جائے گا۔