16 دسمبر: دوحہ میں غزہ کے لیے عالمی استحکام فورس کی بین الاقوامی کانفرنس

16 دسمبر: دوحہ میں غزہ کے لیے عالمی استحکام فورس کی بین الاقوامی کانفرنس

16 دسمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ کے لیے عالمی استحکام فورس سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔

امریکی حکام کے مطابق کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔کانفرنس کی میزبانی امریکی سینٹرل کمانڈ کرے گا، اور اجلاس میں فورس کے کمانڈ اسٹرکچر، انتظامی امور، اور دیگر عملی پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔یہ اجلاس غزہ میں استحکام قائم رکھنے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی شرکاء اس فورس کے ڈھانچے، رولز اور مختلف ممالک کے اشتراک کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔