امریکہ میں موجود افغان شہریوں کے حوالے سے ایک تشویش ناک انکشاف کرتی ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے بتایا ہے کہ تقریباً 2 ہزار افغان باشندوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو سست اور غیر مؤثر قرار دیا اور کہا کہ 18 ہزار افغانوں کی مناسب اسکریننگ نہیں ہوئی تھی۔ اب ان تمام افراد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔تلسی گبارڈ کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے تقریباً 2 ہزار افراد کے دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ روابط ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ داعش اور دیگر تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جو ان کے مقاصد کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی انداز میں امریکہ آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ملکی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ یہ انکشاف امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔