مصر نے غزہ میں جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کو مسترد کر دیا

 فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی تشکیل کے اقدامات میں پیش رفت  ہونا ضروری ہے:وزیرخارجہ
 قاہرہ(یواین پی)مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے واضح کیا ہے کہ مصر ہر اس کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو بے دخل کرنا یا غزہ کی پٹی کی جغرافیائی یا آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہو۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر گفتگو میں غزہ کی پٹی کی تازہ صورتِ حال، غزہ میں جنگ بندی کے استحکام اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔