قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے الزامات کو درست کرنے کامطالبہ
غزہ (آئی ا ین پی )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کو جھوٹا اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹ میں تشدد اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے الزامات کو واضح طور پر درست کیا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رپورٹ میں قابض حکومت کے الزامات کو دہرایا جانے اور پروپیگنڈا کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور ایمنیسٹی سے رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔