پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:قطری قونصل جنرل

قطر کے قومی دن پر کراچی کے مقامی ہوٹل  میں تقریب‘گورنر ، وزیر اعلیٰ  اور فریال تالپور کی شرکت
کراچی( آن لائن )ریاست قطر کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور سمیت سینئر صوبائی وزراء ، مسلح افواج کے افسران خلیجی اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور مقامی صنعتکاروں نے شرکت کی، اس مناسبت سے  دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا، اس موقع پر قونصل جنرل قطر نایف بن شاہین السلیطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ قطر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ اپنے گہرے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے وفود کے رابطے جاری رہتے ہیں اور سال 2025 کے دوران طے پانے والے اہم معاہدے اور یادداشتیں مشترکہ ترقی اور اسٹریٹجک شراکت  داری کے ایک نئے دور کی بنیاد ہیں۔