سینیٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا :ڈپٹی چیئرمین

ایوان کی کاروائی میں خلل ڈالنے والے ارکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی
اسلام آباد ((آن لائن ) ڈپٹی چیرمین سینیٹ  سیدال خان   نے کہاہے کہ سینیٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ایوان کی کاروائی میں خلل ڈالنے والے اراکین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی، انتشار یا کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی پر مشتمل واحد وفاقی ایوان ہے اور اس کے تقدس، قواعد وضوابط اور آئینی دائرہ کار کا تحفظ تمام اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔