پشاور ہائیکورٹ، توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری

پشاور (آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر  آئی جی  کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی سے 14 روزکے اندر جواب طلب کرلیا  ۔ توہین عدالت درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا۔تھانہ کی دوبارہ تعمیر بین القوامی معیار کے مطابق کرنے کیلئے  درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کو پولیس تھانے کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی احکامات  پر ابھی تک تعمیل نہ ہوسکی۔