لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈی سی طیب خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا