گھر کی تعمیر کے کیس میں سپریم کورٹ آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسلام آباد(آئی این  پی ) سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے  آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا۔سپریم کورٹ میں 70 سالہ عابد حسین کے گھر سے متعلق کیس زیر التوا تھا جس سلسلے میں درخواست گزار عدالت میں پیش ہوا تھا۔ شہری کے کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی اور دوسری سماعت  جمعہ کو  ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی  ۔عدالت سے واپسی پر درخواست گزار عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔