لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مالک دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گئیپولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ سے لاہور ہائیکورٹ پیشی کے سلسلے میں آنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مالک کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ واقعہ لاہور ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ کے باہر پیش آیا جہاں وہ اچانک گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد محمد مالک کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی