اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بچوں کے ناقص پاپڑ بنانے والے یونٹ مالکان کو جرمانہ کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایم اے جناح روڈ پر پاپڑ بنانے والی فیکٹری کی انسپکشن کی جس کے دوران 80 لٹر غیر میعاری آئل پایا گیا جس سے پاپڑ تیار کئے جا رہے تھے فیکٹری مالکان کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔