ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کی گرفتاری کے باوجود نیٹ ورک سرگرم، گھروں اور ریسٹورنٹس میں ڈیلیوری جاری
کراچی (یواین پی) کراچی میں منشیات فروشی کے ایک انتہائی انوکھے اور خطرناک طریقہ کار کا انکشاف ہوا ہے، جہاں بچوں کے چپس اور پاپڑ کے پیکٹوں میں کوکین چھپا کر سپلائی کی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے مبینہ نیٹ ورک کی سرغنہ انمول پنکی کو گرفتار کیے جانے کے باوجود یہ نیٹ ورک تاحال سرگرم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس اور سویلین انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک مشترکہ چھاپے کے دوران کلفٹن گارڈن کے ایک اپارٹمنٹ سے منشیات رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب خاتون ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا، تاہم تازہ ترین تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سرغنہ کی گرفتاری کے باوجود اس کا خطرناک نیٹ ورک اب بھی شہر میں بدستور کام کر رہا ہے۔