لاہور( کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب نے 8 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں /اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کی 4 سال کیلئے تعیناتی کر دی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صوبائی کابینہ سے منظوری پرتعیناتی پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2003 کے سیکشن 6 کے تحت کی گئی ہے۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو ہسپتال لاہور، ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔