انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

 انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت جج منظر علی گل نے کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں ملزمان مسلسل روپوش ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ دستیاب نہیں ہوئے۔ اس بنا پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔عدالت نے پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ 5 اکتوبر 2023 کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہونے والے مبینہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا، جس میں دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔