پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے: وفاقی وزیرتعلیم
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کو ملت اسلامیہ کا ماڈل بننا تھا، منڈی نہیں۔ 24 کروڑ میں 18 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر کے ہیں، 2050ء تک ترقی یافتہ ممالک کی آبادی کم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ نکلتے ہیں، پاکستان میں 5 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو سالانہ نوکری ملتی ہے