اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے: عارف علوی

 دوسروں کو بھی سوچ لینا چاہیے وہ سیاست میں حصہ لے کر  اپنی قبر تو نہیں کھود رہے؟
 ملکی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں:سابق صدر کی میڈیا سے گفتگو
 کراچی (آئی این پی )سابق  صدر ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا  ہے کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے سیاست میں حصہ لیا،اب دوسروں کو بھی سوچ لینا چاہیئے کہ وہ سیاست میں حصہ لے کر کہیں اپنی قبر تو نہیں کھود رہے؟، ملکی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میراہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی۔موجودہ صورتحال میں سنیئرز اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن جونیئرز سنیئرز کو وہ عزت ہی نہیں دے رہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ ہمیں کیاعزت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے مذاقا کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں۔میں ججز کا شکر گزار ہوں ججز جب کوئی معاملہ دیکھتے ہیں تو وہ بہت باریک بینی سے دیکھتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔