لاہور(خصوصی رپورٹ ) پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے معاملے میں پیش رفت ،پولیس نے ان کے ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، دورانِ تفتیش ڈرائیور اصغر کی جانب سے عبداللہ طاہر کی لوکیشن اور نقل و حرکت ایک خاتون ٹک ٹاکر کو فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اصغر اور خاتون ٹک ٹاکر کی بالمشافہ تفتیش بھی کی گئی، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر ریکی کرنے والے ملزم اور گاڑی رینٹ پر دلوانے والے ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے