لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے پولیس اصطبل سنٹر و نرسری ہربنس پورہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات سمیت اصطبل سنٹر و نرسری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایس پی محمد خالد سعید نے اصطبل سنٹر میں صفائی، گھوڑوں کی خوراک، صحت، ٹریننگ اور رہائش کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اصطبل سنٹر و نرسری کو جدید معیار کے مطابق مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے اصطبل سنٹر کے عملے کو پیشہ ورانہ فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے انچارج ما ئونٹڈ سکواڈ کو پولیس اصطبل سکول اور نرسری کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔