ملزموں پر نجی بینک کو 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا:بینکنگ کورٹ لاہور
لاہور(آئی این پی )بینکنگ کورٹ لاہور نے بینک فراڈ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزموں کو 30، 30 سال کی سزا سنا دی۔عدالت کے مطابق ملزمان پر نجی بینک کو 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ملزمان نے غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر کئے ۔بینکنگ کورٹ نے ملزم قاسم رضا کو 30 سال قید اور 73 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ بینکنگ ایجنٹ جہانزیب کو 30 سال قید اور ایک کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔عدالت نے ملزم مہران کو 30 سال قید اور 13 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم حارث عباسی کو 30 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی