لاہور (خصوصی رپورٹ)بینکنگ جرائم کورٹ لاہور نے اے ٹی ایم مشین سے جعلسازی سے پیسے نکلوانے اور بینک فراڈ کرنیوالے ملزموں کو مجموعی طور پر 23سال قید کی سزائیں سنادیں۔لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ کے جج طارق جاوید چودھری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے بینک فراڈ کیس میں مجرم مدثر غفور اور وقاص یاسین کو سات سات سال جبکہ مجرمہ مدیحہ غفور کو 16سال قید کی سزا سنائی۔ایف آئی اے لاہور نے 2013 میں مقدمہ درج کیا تھا۔کیس کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کرن مقیم نے کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے شواہد تسلیم کرتے ہوئے سزا سنائی۔ عدالت نے فیصلے کے بعد ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔