بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن 4.8 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا