بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ(آئی  این پی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔