رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے گھوڑے ، کتے خریدنے کا فیصلہ

 دھرنوں پرقابو پانے کیلئے2واٹرکینن،1 آرمڈ وہیکل خریدی جائیگی،6 گھوڑے ،8 کتے بھی خریدے جائیں گے 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ، رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے گھوڑے اور کتے خریدے جائیں گیدھرنوں پرقابو پانے کیلئے2واٹرکینن،1 آرمڈ وہیکل خریدی جائیگی، ابتدائی طور پر بیلجیم میلا نائینسل کے8 کتے 50 لاکھ میں خریدے جائیں گے ذرائع پولیس حکام کے مطابق 6اچھی نسل کے گھوڑے 50لاکھ مالیت سے خریدے جائیں گے،کتے اور گھوڑے کے بچے خریدکر ماہر ٹرینر سے تربیت کروائی جائیگی۔احتجاجوں ،دھرنوں میں ضرورت کے مطابق گھوڑوں ،کتوں کا استعمال کیا جائیگا، لاہور ،راولپنڈی کیلئے رائٹ مینجمنٹ پولیس 2واٹر کینن ،1آرمڈ وہیکل خریدے گی اینٹی رائٹ فورس کے پاس بھی واٹرکیننز اور آرمڈ وہیکلز موجود ہیں ،رواں سال جلد جانوروں ،گاڑیوں کی خریداری کیلئے اشتہار جاری کئے جائیں گے۔