ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی کا ’سب سے بدنام مجرم‘ قرار دے دیا

ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی کا ’سب سے بدنام مجرم‘ قرار دے دیا

ویب ڈیسک: ایلون مسک کی کمپنی xAI کے تیار کردہ چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی کا ’سب سے بدنام مجرم‘ قرار دے کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صارف نے گروک سے امریکی دارالحکومت میں جرائم کی شرح اور سب سے بدنام مجرم کے بارے میں سوال کیا۔نیوز ویک کے مطابق، گروک نے جواب دیا کہ 2025ء میں واشنگٹن ڈی سی میں پرتشدد جرائم کی شرح 26 فیصد سے کم ہو گئی ہے، جو گزشتہ 30 سال کی کم ترین سطح ہے، تاہم ’شہرت اور سزاؤں کی بنیاد پر‘ صدر ٹرمپ اس وقت شہر کے سب سے بدنام مجرم ہیں۔گروک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو نیویارک میں کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے 34 مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی، جسے جنوری 2025ء میں عدالت نے برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں جرائم کو ’قابو سے باہر‘ قرار دیتے ہوئے نیشنل گارڈ کے تقریباً 800 اہلکار تعینات کیے تھے تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بیان ایک مرتبہ پھر ایلون مسک کے چیٹ بوٹس کی جانب سے سیاسی شخصیات پر دی جانے والی آراء اور ان کے اثرات کے حوالے سے سوالات کو بڑھا رہا ہے۔