پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی رکنیت پر خطرہ، فیصلہ آج متوقع

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی رکنیت پر خطرہ، فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے، جب کہ مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کی پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک آج قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان میں تحریک پر غور کے بعد ارکان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر نے 5 اگست کو ایوان کو شیخ وقاص اکرم کی طویل غیر حاضری سے متعلق آگاہ کیا تھا، جب کہ نوشین افتخار نے اسی روز تحریک پیش کی تھی۔

پارلیمانی قواعد کے تحت اگر کوئی رکن مسلسل مقررہ مدت تک اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تو اس کی نشست خالی قرار دی جا سکتی ہے۔ آج کے اجلاس میں اگر ایوان تحریک کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم ہو جائے گی اور حلقے میں ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔