کلاڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس اچانک بند

اسلام آباد (آئی این پی)کلاڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین ایکس، اسپاٹی فائی اور کینوا سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی سے محروم ہوگئے۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی سیکیورٹی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کلاڈ فلیئر بڑے پیمانے پر فنی خرابی کا شکار ہوگئی، جس سے مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل ہوگئی۔انٹرنیٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے ایکس سمیت دیگر ویب سائٹس کھولنے کی کوشش کے دوران کلاڈ فلیئر کی خرابی کے باعث صفحات لوڈ نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں