لاہور: لیڈی پولیس کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج، تلاش جاری

لاہور: لیڈی پولیس کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج، تلاش جاری

لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل عائشہ معمول کے مطابق گھر سے ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئی تھیں، تاہم وہ اپنے مقررہ ڈیوٹی پوائنٹ پر نہیں پہنچ سکیں، جس پر اہل خانہ اور پولیس حکام میں تشویش پیدا ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھیں اور ان کی ڈیوٹی رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف مقامات کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے عائشہ کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد پیش رفت کی امید ہے۔