زخمیوں میں کانوگو گائوں کے 22سالہ ذیشان اور اس کی بیوی سمیعہ شامل
چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ کے علاقہ دھمتھل کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ ذیشان علی ولد مراد علی اور اس کی بیوی کی 22 سالہ سمیعہ کے نام سے ہوئی ہے، جو گا ئوں کانو گو، شکرگڑھ روڈ نارووال کے رہائشی ہیں۔