کوٹ لکھپت میں افسوسناک واقعہ ،8سالہ علی حسن ہسپتال منتقل ، اہل علاقہ کا تشویش کا اظہار
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کی مین تاریں گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہیپولیس کے مطابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضال رؤف اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیازخمی بچے، علی حسن، کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاڈاکٹروں کے مطابق کرنٹ لگنے سے بچے کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیپولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے بجلی کی خستہ حال تاروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔