6سالہ علی حسن تار سے کرنٹ لگنے پر موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ کرباٹھ کی ایک گلی میں بجلی کا 11 کے وی کا تار گرگیا اور 6سالہ راہگیر علی حسن ولد اعظم تار کی زد میں آگیا ،کرنٹ لگنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اہل علاقہ نے کہا ہے کہ لیسکو حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔